• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی بورڈ آئی پی ایل کرانے کے لیے بے تاب


کورونا کی وبا کے باعث ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیا کپ ملتوی کردیئے گئے، لیکن بھارتی بورڈ آئی پی ایل کرانے کے لیے بے تاب ہے۔

بھارتی میڈیا نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2020 کا آغاز 19ستمبر سے ہونے کا دعویٰ کردیا، چیئرمین آئی پی ایل برجیش پٹیل کے مطابق ایونٹ کا فائنل8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل انتظامیہ کو بھارتی حکومت کے گرین سگنل کا انتظارہے، آئی پی ایل کے میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔

آئی پی ایل کے انعقاد سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے فیصلوں پر سوال اٹھ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل آسٹریلیا میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: مکی آرتھر کا ایشیا کپ ملتوی ہونے پر مایوسی کا اظہار

اس سے قبل عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ایشین کرکٹ کونسل نے رواں برس ستمبر میں ہونے والا ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ بھی ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ ایگزیکٹو بورڈ نے کئی مواقع پر ایونٹ کو شیڈول کے مطابق کرانے کے لئے صورت حال کا جائزہ لیا، لیکن لاجسٹک مسائل، بائیو سیکور ماحول اور قرنطینہ جیسے مسائل کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنا پڑا۔

کوروناوائرس کے باعث کرکٹ کے بڑے ایونٹ ملتوی کیے جانے کے بعد اگر آئی پی ایل کا انعقاد کیا جاتا ہے تو اس سے آئی سی سی اور اے سی سی کے فیصلوں پر سوال اُٹھیں گے۔

تازہ ترین