• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا


عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ایشین کرکٹ کونسل نے رواں برس ستمبر میں ہونے والا ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل کی جانب جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ نے کئی موقع پر ایونٹ کو شیڈل کے مطابق کرانے کے لئے صورت حال کا جائزہ لیا، لیکن لاجسٹک مسائل، بائیو سیکور ماحول اور قرنطینہ جیسے مسائل کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنا پڑا۔

اے سی سی کے مطابق آئندہ سال جون میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سری لنکا میں منعقد کرنے کے لیے کوشیشیں جاری رکھیں گے، جبکہ 2022 میں پاکستان اس ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

رواں سال ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ کی میز بانی پاکستان نے کرنا تھی لیکن پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پی سی بی نے ایونٹ کی میزبانی کرکٹ سری لنکا سے تبدیل کر لی تھی۔

واضح رہے بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے گزشتہ روز ٹورنامنٹ ملتوی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب کوویڈ 19 کی وجہ سے اکتوبر میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایک سال کے لیے ملتوی ہونے کا بھی خدشہ ہے، جس کا باضابطہ اعلان آئی سی سی آئندہ ایک دو ہفتوں میں کرے گا۔

اس سے قبل کوویڈ 19 کے باعث آئی سی سی ٹیسٹ چمپیئن شپ کی کئی سیریز اور باہمی سیریز ملتوی کی ہوچکی ہیں۔

تازہ ترین