• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکی آرتھر کا ایشیا کپ ملتوی ہونے پر مایوسی کا اظہار

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ایشیا کپ کے ملتوی ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔

پاکستان کے سابق اور سری لنکا کے موجودہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ انہیں ایونٹ ملتوی ہونے پر مایوسی ہوئی، لیکن انہیں اگلے سال جون میں سری لنکا کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ کا انتظار ہے

واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے کورونا وائرس کے باعث ایک روز پہلے ایشیا کپ کے التواء کا اعلان کیا تھا ۔


اے سی سی کے مطابق اگلے سال ہونے والے ایونٹ کا میزبان سری لنکا اور 2022 کے ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہوگا۔

تازہ ترین