• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی کچھ دن میں تیسری ملاقات


وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کچھ دنوں میں تیسری بار ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں عثمان بزدار نے وزیراعظم کو پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی سیاسی صورتحال اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ تعلقات پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر ترقیاتی اور عوامی فلاحی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: عثمان بزدار کا مری کی ترقی کیلئے نئے منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو کورونا کنٹرول کے لیے صوبائی حکومت کے اقدامات سے متعلق آگاہی دی۔

وزیراعظم عمران خان سے آج گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان نے بھی اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے بھی آگاہی فراہم کی گئی۔

صوبائی قیادت نے وزیراعظم کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر کورونا پھیلاؤ کی روک تھام کےلیے مویشی منڈیوں اور دیگر قواعد و ضوابط سے متعلق بھی بریفنگ دی۔

تازہ ترین