• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار کا مری کی ترقی کیلئے نئے منصوبوں کا اعلان


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملکہ کوہسار مری کی ترقی کے لئے نئے منصوبوں کا اعلان کردیا۔

اپنے دورہ مری کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کوہسار یونیورسٹی بنانے اور رہائشیوں کےلیے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ این سی او سی کی منظوری کے بعد سیاحتی مقامات اور ریسٹورنٹس کو ایس او پیز کے مطابق کھولا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی تیسری ملاقات

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ 22 کروڑ روپے سے نئی واٹرا سکیم بنے گی، جس کے بعد روزانہ 6 لاکھ گیلن پانی مری کے رہائشیوں کو ملے گا۔

وزیراعلی نے مری میں نیا تھانہ اور نئی سب ڈویژن بنانے کی اصولی منظوری دی اور کہا کہ مری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایس پی تعینات ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مری مظفر آباد روڈ 2 کروڑ 42 لاکھ روپے سے مکمل کریں گے جبکہ ساڑھے 3 لاکھ پھل دار درخت لگائیں گے۔

تازہ ترین