• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: لاک ڈاؤن میں 2 وقت کی روٹی ناممکن ہوگئی


مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن نے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی ناممکن بنادیا۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کے مظالم اور طویل لاک ڈاؤن کے باعث قالین بنانے والوں کا مستقبل بھی داؤ پر لگ گیا۔

قالین بنانے کی پوری صنعت تباہی کا شکار ہوگئی، ہزاروں قالین ساز بے روز گاری سے تنگ آکر مزدوری کرنے لگ گئے۔

دوسری طرف کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں آج ہڑتال ہوئی، اس دوران احتجاج اور مظاہرے کیے گئے۔

حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیرقانونی تسلط اور جغرافیائی حیثیت بدلنے کی کوششوں کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

بھارت کے غیرقانونی قبضے کیخلاف جمعہ کی نماز کے بعد مظاہرے کئے گئے، جسے لاکھوں کشمیریوں نے کامیاب بنایا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں ایک بھی بھارتی فوجی کی موجودگی تک کشمیری اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین