• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: حریت کانفرنس کی اپیل پر ہڑتال، احتجاج اور مظاہرے


مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیرقانونی تسلط اور جغرافیائی حیثیت بدلنے کی کوششوں کے خلاف ہڑتال کی جارہی ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر ہونے والی ہڑتال کے دوران احتجاج اور مظاہرے کیے گئے۔

بھارت کے غیرقانونی قبضے کیخلاف جمعہ کی نماز کے بعد مظاہرے کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹوکیو، بھارتی سفارتخانے کے سامنے پرامن احتجاج کیا جائے گا

کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں ایک بھی بھارتی فوجی کی موجودگی تک کشمیری اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کونسل فار ہیومین رائٹس کے مطابق 1 برس سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کی گئیں۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے کورونا وائرس کی وبا کی آڑ میں 29 جولائی تک سخت لاک ڈاؤن نافذ کررکھا ہے۔

تازہ ترین