پشاور ہائی کورٹ نے سماجی رہنما ادریس خٹک کی گمشدگی کے کیس میں مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔
پشاور ہائی کورٹ میں سماجی رہنما ادریس خٹک کی گمشدگی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے سماعت کی۔
ادریس خٹک کی جانب سے لطیف آفریدی اور طارق افغان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیئے۔
یہ بھی پڑھیے: ادریس خٹک کے اغوا پر بیٹی کے جذبات
پشاور ہائی کورٹ نے ادریس خٹک گمشدگی کیس کی سماعت کے دوران معاملے کا مکمل ریکارڈ 10 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد سماعت ملتوی کردی۔