نوکنڈی اور دادو آج پاکستان کے گرم ترین علاقے رہے، جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
سندھ اور بلوچستان کے بیشتر شہر جمعہ کو گرمی کی لپیٹ میں رہے، دوسری طرف کل سے کراچی میں 2 دن تک بارش اور آندھی کا امکان ہے۔
سبی، نواب شاہ اور سکھر میں درجہ حرارت 43 اور حیدر آباد میں 41 سینٹی گریڈ تک رہا۔
ادھر پشاور میں پارا 37، کراچی اور کوئٹہ میں 35، لاہور میں 34 ڈگری سینٹی تک گیا۔
جموں میں درجہ حرارت 23، سری نگر میں 23 اور لیہہ میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔