پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ خان رازق شہید پولیس نے پانچ سال قبل لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور سے لاپتہ ہونے والی شادی شدہ خاتو ن کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا ۔شیر گل سکنہ بدھو ثمر باغ نے عدالت میں دائر درخواست میں بتایا کہ اس کی اہلیہ صدف 6اپریل 2015کو اس کی ہمشیرہ کے ہمراہ ایل آر ایچ گئی تھی جہاں سے وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی تھی جسکی وہ تلاش کررہے تھے اب انہیں معلوم ہوا ہے کہ اسکی اہلیہ کو اپنے پھوپھی زاد شعیب نے اپنے بھائی زمان اور والدہ زوجہ نورزمان کی مدد سے بہلا پھسلا کر اغوء کیا ہے پولیس نے عدالت کے حکم پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔