• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت فنکاروں کے ساتھ فنکاری نہیں کرے، چوہدری شجاعت


مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت فنکاروں سے محبت کرے، ان کے ساتھ ’فنکاری‘ نہ کرے، فنکاروں سے گلے ملنا چاہتا تھا کورونا وبا کے باعث نہیں مل سکا۔

چودھری برادران سے پنجاب آرٹسٹ تھیٹر ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عوام دعا اور استغفار کریں تاکہ کورونا کا زور مکمل ٹوٹ جائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تھیٹر کھول کر غمگین ماحول کو خوشگوار بنائے، فنکار برادری موجودہ مایوسی اور ڈپریشن سے عوام کو نکال سکتی ہے۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اگر فنکار مایوس ہو گئے تو پھر معاشرے کا کوئی پرسان حال نہ ہو گا۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ عید پر ایس او پیز کے مطابق تھیٹر کھول کر عوام میں خوشیاں بانٹنی چاہئیں، کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس صنعت سے وابستہ افراد کا چولہا ٹھنڈا پڑ چکا ہے، اس انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کیلئے ایس او پیز کے تحت کام کیا جانا چا ہیے۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو فنکار برادری کے مسائل سے آگاہ کروں گا۔

تازہ ترین