• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفیر کی صنعت کاروں سے ملاقات

پاکستانی سفیر کی صنعت کاروں سے ملاقات
جاپان میں پاکستانی سفیر امتیاز احمد ،جاپانی سرمایہ کاروں سے ملاقات کرتے ہوئے

  حال ہی میں جاپان کے بڑے کاروباری کنسورشیم نےپاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے صنعت کاروں نے جاپان میں پاکستان کے سفیر امتیاز احمد سے ملاقات کی،اس موقع پر کنسوشیم میں شامل کمپنیوں سیفران گروپ اور جاپان کمیونیکیشن گروپ کے سربراہان نے اپنے فیصلے سے سفیر پاکستان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کنسورشیم پاکستان میں فنانشل ٹیکنالوجی میں بھاری سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے، جس سے پاکستان میں موبائل فون سے رقم کی ترسیلات میں نہ صرف سکیورٹی میں اضافہ ہوگا بلکہ جدید ترین ٹیکنالوجی بھی پاکستان منتقل ہوسکے گی ، ملاقات میں جاپان کمیونیکیشن گروپ کے سربراہ NaoHisa Fukuda ، برین اینڈ کیپیٹل ہولڈنگ کے سربراہ Hiroyuki Sawada , k جبکہ CLIMB Co ltd کے ڈائریکٹر Osamu kanai اور سیفران گروپ کے سربراہ مرزا آصف بیگ موجود تھے۔

پاکستانی سفیر کی صنعت کاروں سے ملاقات
پیپلز پارٹی جاپان کے ارکان محترمہ بے نظیر بھٹو کی کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں

اس موقعے پر سفیر پاکستان امتیاز احمد نے کنسورشیم کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ حکومت پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار میں آسانی کے لیے بہترین سہولیات فراہم کررہی ہے جبکہ کاروبار میں آسانی فراہم کرنے والے ممالک میں پاکستان کی پوزیشن میں واضح بہتری آئی ہے ، سفیر پاکستان نے کہا کہ جاپانی سرمایہ کاری سے نہ صرف پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان کی افرادی قوت کو بہترین اور جدید تربیت بھی میسر آسکے گی ۔ 

سفیر پاکستان امتیاز احمد نے جاپانی سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ پاکستان کی نوجوان اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق افرادی قوت انتہائی ذہین اور محنتی نوجوانوں پر مشتمل ہے، جس نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ہمیں اعتماد ہے کہ جاپانی کاروباری ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری کے ذریعے بہترین فوائد سے مستفید ہوسکیں گے۔

اس موقع پر سفیر پاکستان نے روزنامہ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ان کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ جاپانی آئی ٹی کے ادارے پاکستان میں نہ صرف سرمایہ کاری کرسکیں بلکہ پاکستان کی افرادی قوت کو جاپان میں بھی زیادہ سے زیادہ ملازمت کے مواقع میسر آسکیں جس کے لیے وہ روز ہی جاپان کے مختلف اور مععروف کاروباری اداروں کے سربراہان اور نمائندوں سے ملاقاتیں کررہیں ہیں ،سفیر پاکستان امتیاز احمد نے کہا کہ حکومت جاپان کی جانب سے پاکستان سے افرادی قوت جاپان منگوانے کے لیے نئی پالیسی سے نہ صرف جاپانی کمپنیوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے بلکہ جاپان میں کام کرنے والی پاکستانی کمپنیوں کو بھی اپنے پاکستانی بھائیوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔

پاکستانی سفیر کی صنعت کاروں سے ملاقات
سفیر پاکستان جاپان میں پاکستانی آموں کا افتتاح کرتے ہوئے

پھلوں کا بادشاہ آم اپنی منفرد اقسام چونسہ اور سیندھڑی کے ساتھ جاپان پہنچ گیا ہے ، اس حوالے سے سفیر پاکستان امتیاز احمد نے آموں کی پہلی کھیپ جاپان پہنچنے پر آموں کو جاپان درآمد کرنے والی معروف کاروباری شخصیت رمضان صدیق کے ساتھ افتتاح کیا اس موقع پر سفارتخانہ پاکستان میں تعینات کمرشل قونصلر طاہر چیمہ بھی موجود تھے ، سفیر پاکستان امتیاز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وباکے باعث آموں کو جاپان لانا ایک مشکل عمل تھا لیکن ہماری ٹیم خاص طورپر کمرشل قونصلر طاہر چیمہ اور جاپانی حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے آموں کی پاکستان میں انسپکشن کے حوالے سے خصوصی رعایت برتی اور پاکستانی اداروں کی انسپکشن کو قبول کیا۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس سال گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ آم جاپان میں لائیں جائیں اور جاپانی عوام میں پاکستانی آموں کے حوالے سے جو بہترین تاثر قائم ہوا ہے اسے برقرار رکھیں ۔ سفیر پاکستان نے پاکستانی کاروباری شخصیت رمضان صدیق کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے جاپان میں پاکستانی آموں کی درآمد میں اضافہ ہوا ہے ہم چاہتے ہیں اور بھی پاکستانی آگے آئیں اور نہ صرف آم بلکہ دیگر اشیاء بھی جاپان درآمد کرکے پاکستان کو ذرمبادلہ فراہم کرنے کا ذریعہ بنیں ۔اس موقع پر کمرشل قونصلر طاہر چیمہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نہ صرف آم بلکہ سبزیوں سمیت دیگر پھلوں کی پاکستان سے درآمد کے لیے بھی جاپانی حکومت سے اجازت حاصل کرسکیں ااور پاکستان کی جاپان کو کی جانے والی برآمدات میں اضافہ کرسکیں ۔

چڑھتے سورج کی سرزمین جاپان میں گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کی عظیم قائد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب جوش و خروش سے منائی گئی، کورونا کی صورتحال کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کا بھی اہتمام تھا۔جیالوں نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے شہید بی بی کے ویژن کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی جمہوری جہدوجہد اور آمریت کے خلاف جہدوجہد کو نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ قرار دیا۔ اس موقع پر زندہ ہے بی بی زندہ ہے کے نعرے بھی لگائے گئے۔

اتوار کے روز جاپان میں سخت بارش کے باوجود جیالے دور دراز سے پہنچے تھے۔ پی پی جاپان کے سابق صدر نعیم آرائیں سابق سینئر نائب صدر محسن شاہ ،سابق نائب صدر ملک وسیم، کشمیر کونسل کے چئیرمین مرزا خلیل بیگ اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے موجودہ حکومت کی کارکردگی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے۔ بجٹ میں غریب عوام کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

تازہ ترین