گھوٹکی میں رونتی کے کچے کے سرحدی علاقے میں ڈاکو کی شادی کی ویڈیو وائرل ہوگئی، مسلح ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔
نہ قانون کی پروا نہ ہی پولیس کا خوف، ڈاکو کی شادی کی تقریب کی ویڈیو سامنےآگئی۔
ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں کندھ کوٹ، رحیم یار خان، راجن پور، شکارپور کے ڈاکوؤں نے شرکت کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وڈیو پولیس کو مطلوب ڈاکو خادم بھیو کے بھائی کی شادی کی ہے۔ شادی کی تقریب دو ہفتے قبل ہوئی تھی۔
محفل موسیقی اور شادی کی تقریب میں درجنوں مطلوب ڈاکو موجود تھے۔ شادی کی تقریب میں ڈاکو ساری رات فائرنگ کرتے رہے۔