• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکریٹری محکمہ خوراک خوشحال خان کا کہنا ہے کہ پشاور میں سستے داموں آٹے کی فراہمی شروع کردی گئی۔

سیکریٹری محکمہ خوراک خوشحال خان کا کہنا تھا کہ پشاور کے 14 مقامات پر 20 کلو آٹے کا تھیلہ 860 روپے میں فراہم کیا گیا۔

خوشحال خان نے بتایا کہ  آج آٹے کے 12 ہزار 428 تھیلے 860 روپے میں فروخت ہوئے۔

سیکریٹری خوراک کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے لیے گندم جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبہ کے لیے 2 ہزار میٹرک ٹن کوٹہ ہے۔

تازہ ترین