• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی وجہ سے پاکستان کامیابی کی طرف جارہا ہے، خرم شیر زمان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے ملک کامیابی کی طرف جارہا ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر کراچی میں پارٹی کی ایک تقریب ہوئی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم عمران خان کی وجہ سے ملک کامیابی کی طرف جارہا ہے۔

مزید پڑھیے: تحریک انصاف اقتدار میں انصاف کے لیے آئی ہے، خرم شیر زمان

خرم شیر زمان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران اسمارٹ لاک ڈاؤن کو پوری دنیا نے فالو کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کے وقار کو بڑھایا، دیگر ممالک نے وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کچھ نہیں کیا۔

خرم شیر زمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بل گیٹس بھی آج احساس پروگرام کی تعریف کر رہے ہیں۔

تازہ ترین