• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ مرکزی شاہراہوں کو بہتر انداز میں بحال رکھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے تمام ٹاؤنز اور علاقوں میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام جاری ہیں اور بہت جلد شہر بدلتا ہوا نظر آئے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگلے ہفتے دوبارہ ای کچہری ہوگی اور اس کا دورانیہ بھی بڑھایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید