شام میں مزدوروں اور انجینئرز کی گاڑی پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 4 شدید زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے گھات لگا کر مقامی تعمیراتی کمپنی کی وین کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب دمشق کے دیہی علاقے میں گیس پائپ لائن میں دھماکے سے آگ لگ گئی۔
دھماکے کے باعث 3 بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی منقطع ہوگئی۔