امریکی حکام نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر مسافروں کو چیک کرنے والے افسروں کی کرسیاں اٹھوالیں۔
متعلقہ محکمے کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مسافروں کی شناخت چیک کرنے والے افسروں کو چوکنا رکھنا ہے۔
سرکاری بیان میں کہا گیا کہ اب افسروں کو اپنے پیروں پر کھڑا رہنا پڑے گا۔ نوکری کے تقاضوں کے لیے اپنی فٹنس کو پورا کرنا ہوگا۔
لیبر یونین نے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے۔