• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ بال انتخابات: ڈسٹرکٹ نارملائزیشن کمیٹیز مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی نارملائزیشن کمیٹیز کی جانب سےملک بھر میں ڈسٹرکٹ نارملائزیشن کمیٹیز (ڈی این س) کی مقرری کردی گئی ہے۔ یہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کی جانب ایک اہم اور بڑا قدم ہے۔ پی ایف ایف نارملائزیشن کا عزم ہے کہ انتخابات فیفا کی جانب سے دیئے گئے مینڈیٹ، یعنی دسمبر 2020 کے اختتام سے پہلے مکمل کرلئے جائیں گے۔ فٹبال کے روز مرہ کے معاملات، کلب ڈیٹا جمع کرنا اور پی ایف ایف انتخابات سے پہلے کلب اسکروٹنی میں کوآرڈی نیشن کرنا ڈی این سیز کی ذمہ داریوں میں شامل ہوگی۔

تازہ ترین