پشاور ( نیوزڈیسک) خیبرپختونخواسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ مال کاایک اجلاس چیئر مین کمیٹی ورکن صوبائی اسمبلی مولانا مفتی فضل غفور کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور کے کانفرنس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ارکان صوبائی اسمبلی محترمہ راشدہ رفعت ،محترمہ یاسمین پیرمحمد خان اور عسکر پرویز کے علاوہ محکمہ مال اور دیگرمتعلقہ محکموںکے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع صوابی میں زرعی اورکاروباری زمینوں پر ٹیکس نفاذکے سلسلے میں تفصیلی غوروخوض ہوا ۔کمیٹی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں صوبہ پنجاب میں عائد زرعی اورکاروباری زمینوں پر عائدٹیکس کے شیڈول کو کمیٹی کے سامنے پیش کریں اور کہا کہ محکمہ مال صوبہ بھر میں نافذالعمل ٹیبل اور لینڈ ٹیکس کے نفاذسے پہلے کاآمدن اورٹیبل ٹیکس کانفاذ کے بعد ٹیکس کی وصولی کے لئے لائحہ عمل طے کریں۔ کمیٹی نے ضلع صوابی میں زائدٹیکسوںکی وصولی کابھی جائزہ لیا اور اب تک کی ریکوری کے معاملے کو بھی زیر غورلایا گیا۔