• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو کے پولیس اسٹیشن میں 9 ماہ سے 4 مرغے قید

دادو کے پولیس اسٹیشن میں 9 ماہ سے 4 مرغے قید


دادو کی تحصیل جوہی کے پولیس اسٹیشن میں گزشتہ 9 ماہ سے 4 مرغے قید میں ہیں۔

تحصیل جوہی میں پولیس نے 9 ماہ قبل جوئےکے اڈے پر کارروائی کے دوران ککڑ بازوں کے پالے ہوئے 4 مرغے بھی برآمد کئے تھے جو اب تک تھانے کے مال خانے میں ہی بند ہیں۔

ایس ایچ او ممتاز سرکی کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے فرسٹ سول جج کی عدالت مقدمہ چل رہا ہے اور عدالت کے حکم پر ہی یہ مرغے مال خانے میں بطور عدالتی پراپرٹی محفوظ رکھے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین