پنجاب کے شہر بہاول نگر میں شقی القلب بیٹے نے مبینہ طور پر جائیداد سے عاق کرنے کی دھمکی پر باپ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
بہاول نگر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، مقتول اسکول ٹیچر تھا۔
تھانہ سٹی پولیس کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ملزم 20 سالہ فہد نے مبینہ طور پر اپنے والد ماسٹر محمد امین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق باپ کو بیٹے کی غیر اخلاقی سرگرمیوں پر رنج تھا اور اس نے بیٹے کو جائیداد سے عاق کرنے کی دھمکی دی تھی۔
یہ بھی پڑھیئے: کراچی، کیماڑی میں بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اس سے تفتیش شروع کر دی ہے۔