• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بارش کے پانی سے تھڈوڈیم بھرنا شروع


کراچی میں آج ہونے والی موسلادھار بارش کے پانی سے تھڈو ڈیم بھرنا شروع ہوگیا ہے۔

آج دوپہر سے شروع ہونے والی بارش سے تھڈوڈیم میں 20 فٹ سے زائد پانی جمع ہوا ہے۔

اطراف کے علاقوں سے بھی ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے متعدد راستے بند ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بارش کے بعد بجلی غائب، کے الیکٹرک نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا ،شارع فیصل ،گلستان جوہر، ملیر ، گلشن اقبال ، لانڈھی ، کورنگی ، سرجانی ،آئی آئی چندریگر روڈ ،صدر ، اولڈ سٹی ایریاسمیت دیگر علاقوں میں بادل خوب برسے۔

بارش کے باعث کئی علاقوں میں گاڑیاں بھی پھنس گئیں، دوسری طرف سپر ہائی وے پر قائم ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں بارش کے باعث بیوپاریوں کا کاروبار متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

تازہ ترین