• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر اقتدار میں مویشی منڈیوں کے انتظامات مکمل


شہر اقتدار اسلام آباد میں مویشی منڈیوں کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ۔

مویشی منڈیوں میں بیوپاری اب بھی خریداروں کی راہ تک رہے ہیں، دوسری طرف خریداروں کی رائے ہے کہ جانوروں کے ریٹ آسمان سے باتیں کررہے ہیں، عام آدمی کیسے خریدے؟

عیدِ قربان میں چند دن باقی رہ گئے، اسلام آباد کی مویشی منڈی میں خوبصورت جانوروں نے ڈیرے ڈال لیے، لیکن منڈی اب بھی خریداروں کی رونق سے محروم ہے، جن چند خریداروں نے منڈی کا رخ کیا، وہ بھی جانوروں کے ریٹ دسترس سے باہر ہونے کا گلا کرتے واپس جاتے دکھائی دیے۔

بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث اس سال خرچے دگنے ہوگئے ہیں۔

منڈی میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے سینیٹائزر کی سہولت تو موجود لیکن ماسک کا استعمال نہ ہونے کے برابرہے ۔

تازہ ترین