• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد: ضلعی انتظامیہ حکومت سندھ کے احکامات پر عملدرآمد میں ناکام


حیدر آباد کی ضلعی انتظامیہ حکومت سندھ کے احکامات پر عمل درآمد کرانے میں ناکام نظر آتی ہے، شہر میں جگہ جگہ مویشی منڈیاں قائم ہوگئیں۔

حیدرآباد شہر کی شاہراہیں ان دنوں مویشی منڈیوں کا منظر پیش کر رہی ہیں، اسٹیشن روڈ، وادھوواہ روڈ، نسیم نگر چوک ،لطیف آباد کی شاہراہوں اور فٹ پاتھ پر جگہ جگہ بیوپاری اور خریدار موجود ہیں۔

بیوپاری اور خریدار حکومتی ایس او پیز کے بغیر ہی خرید و فروخت میں مصروف ہیں حالانکہ حکومت سندھ کی جانب سے شہر کے اندر شاہراہوں پر مویشی فروخت کرنے پر پابندی عائد ہے۔

ایسے میں خریداروں کا شہر میں جگہ جگہ مویشیوں کی فروخت پر ملا جلا رد عمل ہے۔

شہر کی شاہراہوں پر جانور فروخت کرنے والے بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی میں رش کی وجہ سے کورونا ہو سکتا ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ہٹڑی بائی پاس پر مویشی منڈی قائم کی گئی ہے، جہاں ایس او پیز کے تحت اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں لیکن شہر کی شاہراہوں پر حکومتی احکامات کے برخلاف جگہ جگہ جانوروں کی فروخت ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

تازہ ترین