• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہراسانی کو لڑکوں کی تفریح کہنے پر ماوارا حسین تنقید کی زد میں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ ماورا حسین اس وقت تنقید کی زد میں آگئیں جب ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ روڈ پر لڑکیوں کو چھیڑنے کو معمولی بات اور لڑکوں کا مزہ کہتی ہوئی نظر آئیں۔ماورا حسین کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اور ہمایوں سعید ندا ایک نجی چینل کے مارننگشو میں اپنی فلم کی پروموشن کے لیے آئے ہوئے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پروگرام کی میزبان ماورا سے پوچھتی ہیں کہ کیا کبھی تمہیں کسی نے چھیڑا؟جس پر ماورا حسین کہتی ہیں کہ لڑکیوں کو چھیڑنا تو لاہور کا فن ہے لڑکے گاڑیوں میں تیز میوزک لگاکرنکل جاتے ہیں روڈ پر اور لڑکیوں کو چھیڑ رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اس کے بغیر لاہوریوں کی عید نہیں لگتی۔ لہذا ہمیں اس کا برا نہیں ماننا چاہئے۔میزبان نے کہا اگر آپ کو ابھی بھی کوئی چھیڑے تو آپ کو برا نہیں لگے گا جس پر ماورا نے کہا ہاں کوئی بات نہیں مجھے برا نہیں لگے گا، کیونکہ ان کی بھی تو عید ہے۔ ویڈیو کا یہ کلپ شو میں موجود اداکاروں اور لوگوں کی تالیوں پر ختم ہوتا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ماورا کی اس بات کو بالکل بھی مذاق میں نہیں لیا اور انہیں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے فنکاروں کو بولنے سے پہلے سوچنا چاہئے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔ایک ٹوئٹر صارف نے ماورا کی اس بات کا سخت برا مناتے ہوئے کہا آپ نے خود تو کبھی اس ہراسانی کا تجربہ نہیں کیا لیکن باقی لڑکیوں کی طرف سے کہہ دیا کہ لڑکوں کا روڈ پر لڑکیوں کو چھیڑنا فن ہے۔

تازہ ترین