• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: 8 ریاستوں کا اوپن اے آئی کیخلاف مقدمہ دائر

امریکا کی 8 ریاستوں نے اوپن اے آئی کے خلاف ملک کی مختلف عدالتوں میں مقدمات دائر کر دیے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مقدمات چیت جی پی ٹی سے بچوں کو نقصان پہنچنے کے الزام پر دائر کیے گئے ہیں۔

اوپن اے آئی کیخلاف مقدمات آئیووا، کنساس اور امریکا کی چھ دیگر ریاستوں نے دائر کیے ہیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا پے مقدمات میں الزام ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے باعث بچوں کو نقصان پہنچا ہے۔

مقدمات میں الزام یہ بھی ہے کہ چیٹ بوٹ نے بچوں کو خود یا دوسروں کو نقصان پہنچانے کے طریقے بتائے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید