• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف چکوال کے اجلاس میں لاء کالج کے قیام کی منظوری

چکوال (نمائندہ جنگ) یونیورسٹی آف چکوال میں لاء کالج کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔ یہ لاء کالج سابقہ ہاسٹل آریہ سکول کی قدیمی بلڈنگ میں قائم کیا جائیگا اور اس تاریخی قدیمی بلڈنگ کو محفوظ بھی کیا جائیگا۔ اس بات کا فیصلہ یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر سرفراز نے کی۔ اجلاس میں 980ملین (98کروڑ) کا بجٹ بھی منظور کیا گیا۔ اس موقع پر ثمینہ نذیر نے سنڈیکیٹ اجلاس ہر تین ماہ بعد بلانے کی تجویز دی۔ تاکہ یونیورسٹی آف چکوال کے تمام معاملات کا قریبی جائزہ لیا جا سکے۔ اجلاس میں رجسٹرار غلام محمد جھکڑ نے ایجنڈا پیش کیا جبکہ وائس چانسلر ڈاکٹر عنایت اللہ نے بتایا کہ پانچ نئے بی ایس شعبے جن میں کمپیوٹر سائنس، سوشیالوجی، اردو اور زوالوجی شامل ہیں‘ اسکی کلاس بھی منظوری دی گئی جبکہ شام کی کلاسز کے اجراء پر سنڈیکیٹ اجلاس میں خوشی کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں پٹرولیم اینڈ گیس ڈیپارٹمنٹ اور الیکٹریکل انجینئرنگ کو فوری طور پر شروع کرنے کا بھی اعادہ کیا گیا۔
تازہ ترین