• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جرمنی کے دارالحکومت برلن میں چھوٹا طیارہ گرنے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

برلن میں چھوٹا طیارہ اپارٹمنٹ کی عمارت پر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حادثے کے بعد عمارت کی بالائی منزل پر آگ لگ گئی۔طیارہ گرم ہوا کے غبارے سے ٹکرا کر گرا، طیارے میں آگ لگنے سے پہلے ایک چھوٹے بچے کو معمولی چوٹیں آئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ دو افراد کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا تھا، ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کتنے افراد طیارے میں سوار تھے اور ہلاک ہونے والے تینوں افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

تازہ ترین