• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امجد صابری کا صاحبزادہ والد کے نقش قدم پر چلنے کیلئے تیار


لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے معروف قوال امجد صابری کے بڑے صاحبزادے مجّدد صابری بھی اپنے والدکی طرح قوال بننے کے لیے تیار ہیں۔

قوم کا فخر اور دُنیا بھر میں شہرت پانے والے نامور قوال امجد صابری تو انتقال کرگئے ہیں لیکن ان کی میراث ان کے بچوں کے ذریعے چلتی رہے گی اور اس ضمن میں ان کا بڑا بیٹا مجّدد صابری اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کے لیے تیار ہے۔

مجّدد صابری جنہیں پیار سے مججی کہا جاتا ہے ، مستقبل میں اپنی روحانی آواز سےصابری گروپ کی رہنمائی کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور اس مقصد کے لیے وہ تربیت بھی حاصل کر رہے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مجّدد صابری مشہور قوالی ’تاجدارحرام‘ پڑھ رہے ہیں اور اُن کی سحر انگیز آواز کو صارفین کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جارہا ہے جبکہ امجد صابری کے مداحوں کا کہنا ہے کہ مجّدد صابری کی آواز ان کے مرحوم والد سے بہت ملتی ہے۔

اِس سے قبل امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری کی ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، حورین صابری نے اپنی نئی تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں 4 سال قبل 16 رمضان 22 جون 2016 کو دوپہر تقریبا 4 بجے کے قریب قوال امجد صابری پر نامعلوم افرا د نے فائر نگ کی۔امجد صابری کے سر پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

محبتیں بانٹنے والے خوبصورت انسان اور بہترین گائیک امجد صابری کو کراچی میں دہشت گردوں نے ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا، امجد صابری کے 5 بچے ہیں جن میں3 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔

تازہ ترین