آپ آف لائن ہیں
جمعہ23؍ذی الحج 1441ھ14؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شاہ رخ خان کی شادی کا پتہ چلا تو میرا دل ٹوٹ گیا، فاطمہ ثنا شیخ

بالی ووڈ کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہیں شاہ رخ خان کی شادی کا پتہ چلا تو اُن کا دل ٹوٹ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان شادی شدہ ہیں، وہ اُنہیں بے حد پسند کرتی تھیں لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ شاہ رخ خان شادی شدی ہیں تو اُن کا دل ٹوٹ گیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ایک شوٹنگ کے دوران اُنہیں اس بات کا علم ہوا کہ شاہ رخ خان کی شادی ہوچکی ہے تو وہ بہت روئیں اور چیخی چلائیں۔

فاطمہ ثنا شیخ نے بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’ون ٹو کا فور‘ میں ایک چائلڈ ایکٹر کے طور پر کام کیا تھا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان کو اس بات کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ یہاں موجود ایک پانچ سالہ بچی اُن سے کتنا پیار کرتی ہے۔

اُس دن کو یاد کرتے ہوئے فاطمہ ثنا شیخ نے کہا کہ وہ سیٹ پر شاہ رخ خان کے ساتھ کھیل رہی تھیں اور یہ سوچ رہی تھیں کہ یہ اُن کے لیے ایک ’’پرفیکٹ لائف پارنٹر‘‘ ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کی نئی فلم ’لو ڈور‘ جلد ریلیز ہونے والی ہے، فلم کے ڈائریکٹر انوراگ باسو ہیں۔ اس فلم میں اداکارہ کے علاوہ راج کمار راؤ، ابھیشیک بچن، سانیہ ملہوترا اور آدتیہ رائے کپور بھی شامل ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید