• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں دوسرے دن بھی بارش، کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق


کراچی میں مون سون کا تیسرا اسپیل آج بھی اپنا اثر دکھا رہا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے ، جبکہ بلدیہ سپارکو روڈپر فیکٹری میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد کے جاں بحق ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گلستان جوہر ، نارتھ ناظم آباد، قلندریہ، بفرزون، بلدیہ ٹاؤن، پاور ہاؤس چورنگی ، اورنگی ٹاؤن اور حیدری میں بھی وقفے وقفے سے بادلوں کی گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

فیڈرل بی ایریا میں عائشہ منزل اوراطراف کے علاقوں میں بارش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے جبکہ رہائشی علاقوں کی گلیوں میں تین سے چار فٹ پانی جمع ہوگیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کابتانا ہے کہ بلدیہ سپارکو روڈپر فیکٹری میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد کے جاں بحق ہوئے ہیں۔

شہر میں کل اور آج کی بارش کے بعد سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، میٹ کمپلیکس جوہر میں اب تک 8.2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

تازہ ترین