• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل ریڈار پر آج ہونے والی بارش کی پیش گوئی نہیں کی گئی تھی، ماہرین موسمیات


ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ریڈارز پر آج ہونے والی بارش کی پیش گوئی نہیں کی گئی تھی، جبکہ شہر میں آج بہت تیزی سے تھنڈر سیلز بنے اور تیزی سے برسے ہیں، مغرب تک مزید معتدل سے تیز بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں مون سون کا تیسرا اسپیل برس چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کہیں کہیں کافی تیز بارش دیکھنے میں آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں کل تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہے، جبکہ جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 36 کلو میٹر فی گھنٹہ اور 72 کلو میٹر کو بھی چھو سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ آج کراچی میں مون سون کا تیسرا اسپیل برسا، جس کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور تیز بارش ہوئی، جبکہ بلدیہ سپارکو روڈ پر فیکٹری میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد کے جاں بحق ہوگئے۔

گلستان جوہر، نارتھ ناظم آباد، قلندریہ، بفرزون، بلدیہ ٹاؤن، پاور ہاؤس چورنگی اورنگی ٹاؤن اور حیدری میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔

فیڈرل بی ایریا میں عائشہ منزل اور اطراف کے علاقوں میں بارش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ رہائشی علاقوں کی گلیوں میں تین سے چار فٹ پانی جمع ہوگیا۔

تازہ ترین