• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی نے شائقین کو مزید ایک کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹا دی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) ٹکٹس ری فنڈز میں شائقین کرکٹ کو مزید ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹا دی۔ آن لائن اور فزیکل ری فنڈ کی مد میں پی سی بی اب تک 13 کروڑ روپے سے زائد کی رقم واپس کرچکا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق پی ایس ایل ٹکٹس ری فنڈ میں آؤٹ لیٹس سے خریدی گئی ٹکٹس میں اب تک دو ہفتوں کے دوران مجموعی طور پر تین کروڑ 72 لاکھ 46 ہزار 600 روپے کی مالیت کی 37 ہزار 695 ٹکٹیں ری فنڈ کردی ہیں۔

پہلے ہفتے میں دو کروڑ 70  لاکھ 65 ہزار 500 روپے جبکہ دوسرے ہفتے میں ایک کروڑ 18 لاکھ ایک ہزار 300 روپے کی ٹکٹیں واپس ہوئیں۔

اس سے قبل آن لائن خریدی گئی ٹکٹوں کا ری فنڈ بھی ہوچکا جس میں 61 ہزار ٹکٹیں واپس ہوئیں جس کی مجموعی مالیت 10 کروڑ 22 لاکھ 19 ہزار 500 روپے بنتی تھی۔

یوں پی سی بی اب تک 13 کروڑ 94 لاکھ 66 ہزار 100 روپے واپس کرچکا ہے۔

تازہ ترین