• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیرعلی باچا زندگی بھر پشتون دوستی کی سیاست کا حصہ رہے،پشتونخوا ایس او

کوئٹہ( آن لائن ) پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع کوئٹہ کی جانب سے ممتاز انقلابی و سیاسی رہنماء پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری باچاجی شیر علی باچا کی یاد میں ان کی 22 ویں برسی کے موقع پر مطالعاتی سرکل کا انعقاد کیاگیا جس میں شیر علی باچا اور خان شہید کے پیروکار مولوی سلطان خروٹی کو عقیدت کے پھول پیش کیے گئے۔سٹڈی سرکل سے پشتونخوااسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری عسکر خان ملک محمد عمر خان نصیرننگیال ‘ محمود احمد اچکزئی ‘ سیف اللہ خان ‘ صاحب خان لالا ‘ ہارون خان ‘ طیب خان نے خطاب کیا۔ جبکہ ڈاکٹر عطاء محمد ناکرار اور ہدایت اللہ موسیٰ نے باچا جی پر لکھی گئی غزل پیش کی۔ مقررین نے کہا کہ شیرعلی باچا نے انتہائی نامساعد حالات میں نوکری سے مستعفی ہوکر سیاست کا آغاز کیا اور کسانوں کی ایک انجمن کا حصہ بنے جبکہ بعد میں 1963ء میں نیشنل عوامی پارٹی کا حصہ بن گئے شیر علی باچا کے خاندان کے دیگر افراد نے بھی خدائی خدمتگاری اور سرخ پوش تحریک میں ناقابل فراموش قربانیاں دیںمقررین نے کہا کہ باچا جی نے مشترکہ طبقاتی جدوجہد کی بجائے پشتون قوم دوستی اور وطن دوستی کی سیاست کا حصہ بن کر خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے منطقی سیاسی فلسفے پر کاربند رہے اور تادم مرگ تاریخی جدوجہد کا حصہ بنے۔ مقررین نے حال ہی میں وفات پانے والے مولوی سلطان خروٹی کے لئے بھی تعزیت کا اظہار کیا ۔ 
تازہ ترین