• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی فوڈ اتھارٹی کی پشاور پھندو روڈ پر کارروائی

پشاور(نیوز ڈیسک) کے پی فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ روز پھندو روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے گودام سے دو سو کلو مضر صحت فروزن چکن وکلیجی برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی سہیل خان کے مطابق ملاوٹ اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس کی پالیس ہے اور کسی کو بھی انسانی صحت سے کھیلنے نہیں دیںگے۔ ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر عظمت وزیر نے آپریشن کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فروزن چکن لاہور سے لایا جاتا ہے اور شوارمے میں زیادہ تر استعمال ہوتا ہے جو کہ شہریوں کیلئے مختلف بیماریوں کا موجب بنتا ہے۔ فروزن چکن کے لئے مطلوبہ ٹمپریچر اور دیگر ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا گیا جس کی وجہ سے گودام کو سیل کردیا گیا۔ دوسری کاروائی کے دوران ایک ہزار لیٹر جعلی مشروبات برآمد کی گئیں جس پر دوکاندار کو گرفتار کرکے دکان سیل کی گئی جبکہ مشروبات کو سرکاری تحویل میں لیا گیا۔
تازہ ترین