• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں چینی طلبہ سے رقم بٹورنے کیلئے فراڈیوں کا نیا طریقہ


آسٹریلیا میں چینی طلبہ سے رقم بٹورنے کےلیے فراڈیوں نے نیا طریقہ ایجاد کرلیا، طلبہ کو اپنے ہی اغواء کا ڈرامہ کرنے پر مجبور کرکے چین میں گھر والوں سے تاوان کی رقم منگوائے جانے پر پولیس حرکت میں آگئی۔

حکام کے مطابق فراڈ کرنے والے چینی حکام بن کر کال کرتے ہیں، طلبہ سے کہا جاتا ہے کہ وہ چین میں جرم میں ملوث پائے گئے ہیں، گرفتاری یا ملک بدری سے بچنے کےلیے انہیں جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

زرائع کے مطابق کچھ واقعات میں طلبہ سے کہا گیا کہ وہ ہوٹل روم کرائے پر لیں اور خود کو رسیوں سے باندھ کر اغواء کا ڈرامہ کریں تاکہ تصویریں بھیج کر گھر سے پیسے منگواسکیں۔

چینی حکام اور یونی ورسٹیوں کو خبردار کیا گیا ہےکہ رواں سال ایسے کئی واقعات میں طلبہ سے 30 لاکھ امریکی ڈالر بٹورے جاچکے ہیں۔

تازہ ترین