• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کے خلاف مقدمات بے بنیاد ہیں، پی پی جاپان

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پاکستان پیپلز پارٹی جاپان کے زیراہتمام سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں آصف علی زرداری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی گئی جبکہ پیپلز پارٹی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب میں پی پی جاپان کے سابق صدر نعیم آرائیں، سابق سینیئر نائب صدر و کشمیر کونسل جاپان کے چئیرمین مرزا خلیل بیگ، سابق جنرل سیکرٹری شاہد مجید، سائتما کے سابق صدر محمد انیس سینیئر رہنما فرخ محمود، یوتھ کے رہنما مرزا حسن بیگ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی۔ غریب کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔

انہوں نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس دور حکومت میں سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بیہودہ پن کامظاہرہ کرتے ہوئے  عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے مسخروں کے ذریعے حالات خراب کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ آصف علی زرداری دور حکومت کی پالیسیوں پر عمل ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔

تازہ ترین