آپ آف لائن ہیں
جمعہ23؍ذی الحج 1441ھ14؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سابق ملائیشین وزیراعظم کو 12 سال قید کی سزا

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو سرکاری خزانے میں خورد برد کے کیس میں مجرم قرار دے کر بارہ سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ نجیب رزاق پر اختیارات کے ناجائز استعمال پر اکیس کروڑ رنگٹ کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

نجیب رزاق کے خلاف کرپشن کیس کی پہلی سماعت میں ان پر لگے تمام سات الزامات میں انہیں قصور وار ٹھہرایا گیا، دیگر چھ الزامات میں بھی نجیب رزاق کو دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

نجیب رزاق پر 2009ء میں ان کی حکومت کے قائم کردہ سرمایہ کاری فنڈ ون ایم ڈی بی میں اربوں ڈالر کی خرد برد کرنے کے الزامات ہیں۔ نجیب رزاق فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت مکمل ہونے تک ضمانت پر رہا رہیں گے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید