• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین مسئلہ کشمیرحل کرانے کیلئے کردار ادا کرے،سراج الحق

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نےاسلام آباد میں اٹلی کے سفیر انڈریاس فیرارسیع کے ساتھ ملاقات کی۔سینیٹرسراج الحق نے سفیر کو اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔سینیٹر سراج الحق نے یورپی یونین کومسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی قوتیں ہیں اگر ان کے درمیان جنگ چھڑ گئی توپوری دنیا اس تباہ کن جنگ کی لپیٹ میں آسکتی ہے ،اس لئے عالمی برادری ،اقوام متحدہ اور یورپی یونین کو اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے دنیا کو ا س جنگ سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اٹالین سفیر نےکہا وہ مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے یورپی یونین کے ممبران ممالک سے بات کریں گے انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ سراج الحق نے خطے کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پر امن افغانستان خطے کی اہم ضرورت ہے۔

تازہ ترین