• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ،5ہزار پولیس آفیسر اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دینگے

پشاور(کرائم رپورٹر )کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے عید الاضحی کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کی خاطر خصوصی سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی، کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے جانب سے جاری ہونے والے سکیورٹی پلان کے مطابق عید الااضحی کے دوران 5 ہزار سے زائد پولیس آفیسران اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں ہیں ۔ رائیڈرز سکواڈ اور پولیس موبائل گشت میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی بھی سخت کر نے کی ہدایت کی گئی ہے، شہر کے تمام اہم بازاروں اور شاہراہوں پر اضافی پولیس نفری تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ مویشی منڈیوں اور شہر میں مشتبہ اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی خاطر سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق شہر کے گنجان آباد بازاروں میں سنیفرڈاگز، لیڈیز پولیس اہلکار اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے علاوہ سٹی پٹرولنگ فورس اور پولیس بکتر بند گاڑیاں بھی گشت کریں گی۔کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور سکیورٹی کو جامع بنانے کی خاطر تمام ڈویژنل ایس پیز کو سرائے اور ہوٹلوں میں قیام پذیر افراد پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات سمیت عید گاہوں اور شہر کے تمام حساس مساجد کو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کرتے ہوئے سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔
تازہ ترین