• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رُخ رومانٹک سین بھارت میں عکس بند کیوں نہیں کرواتے ؟

بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ کوئی بھی رومانٹک سین بھارت میں عکس بند نہیں کرواتے ہیں اور ایسا کرنے کی وجہ اُن کی اہلیہ گوری خان ہیں ۔

شاہ رخ خان کو بھارت سمیت پاکستان میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے، وہ ایک اداکار ہونے کے ساتھ  اچھے انسان بھی ہیں، شاہ رخ خان نے اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی گوری خان کے ساتھ محبت کی شادی کی تھی،  شاہ رُخ خان اور گوری خان کے تین بچے بھی ہیں ۔


شاہ رُخ خان نے بھارتی کمیڈین اور میزبان کپل شرما کے چیٹ شو ’ دی کپل شرما شو‘ میں بطور مہمان شرکت کی، اس دوران کپل شرما کی جانب سے شاہ رُخ خان سے سوال کیا گیا کہ اگر وہ کوئی بہت رومانٹک سین عکس بند کروا رہے ہوں اور اچانک سے سیٹ پر اُن کی بیوی گوری آ جائے تو وہ کیا کرتے ہیں ؟

اس سوال پر شاہ رخ خان نے بڑے دلچسپ انداز میں جواب دیا کہ ’ وہ کوئی بھی ایسے رومانٹک سین بھارت میں عکس بند کرواتے ہی نہیں ہیں، وہ سب ہی رومانٹک سین بھارت سے با ہر سوئٹزرلینڈ میں عکس بند کرواتے ہیں۔‘

جس پر کپل شرما کا مزاحیہ انداز میں کہنا تھا کہ وہ شاہ رُخ خان سے یہی چالاکیاں سیکھنا چاہتے ہیں۔

جس پر شاہ رُخ خان نے کپل شرما سے مذاق کرتے ہوئے   کہا کہ ’ کپل ایسے رومانٹک سین عکس بند کروا ہی نہیں سکتے کیوں کہ کپل شرما کا چہرہ ہی بھائیوں والا ہے۔‘

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور گوری کی شادی کو کامیاب 28 سال گزر گئے ہیں۔

شاہ رخ خان کی جانب سے ایک جریدے کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ ’ میری نظر میں سب سے زیادہ اہمیت میری بیوی کی ہے، اور اگر مجھ سے کبھی بیوی یا کیرئیر میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کا پوچھا گیا تو میں فلمیں چھوڑ دوں گا، میں پاگل ہو جاؤں گا مگر اپنی بیوی کے لیے ، میرے پاس بس میری بیوی ہی ہے، میں اس سے پیار اور اس کا بہت احترام کرتا ہوں۔‘

تازہ ترین