آپ آف لائن ہیں
جمعہ23؍ذی الحج 1441ھ14؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

رمیز راجا نے کراچی سے متعلق غلط تصویر شیئر کردی

پاکستانی سابق کرکٹر رمیز راجہ نے حالیہ بارشوں کے دوران کراچی کی ناقص صورتحال سے متعلق سندھ گورنمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے غلط تصویر شیئر کر دی۔

کراچی میں مون سون موسم کے آغاز سے اب تک 3 بارشیں ہو چکی ہے، ہر بارش کے بعد کراچی کی گلیاں اور سڑکیں کسی ندی نالے نہیں بلکہ دریا کا منظر پیش کرتی ہیں جس پر کراچی کے عوام سمیت شوبز اور کھیلوں کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات بھی سندھ حکومت کی کارکردگی سے کافی نالاں نظر آتی ہیں ۔

اس سلسلے میں پاکستان کے کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجہ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تالاب کی تصویر شیئر کی، تالاب میں جمع پانی کی رنگت بالکل چائے کی رنگت جیسی نظر آ رہی ہے۔

رمیز راجہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے سندھ حکومت کی کارکردگی پر تنقید ی تبصر ے میں لکھا کہ ’ سندھ حکومت نے پورے کراچی کے لیے دودھ پتی چائے کا بندوبست کیا ہے۔‘

رمیز راجہ کو کیپشن اور غلط تصویر شیئر کرنے پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

چند ٹوئٹر صارفین کی جانب سے رمیز راجہ کو مشورہ دیا گیا کہ وہ بحیثیت کرکٹر اور کمنٹیٹر پاکستان کا اثاثہ ہیں اور پاکستانی اُن کی بہت عزت کرتے ہیں، لہٰذا وہ سیاست سے دور ہی رہیں تو اچھا ہے ۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید