وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول اور شہبازشریف کی ملاقات میں ایجنٹ کا کردار ادا کیا، بلاول زرداری اور شہباز شریف ملنا نہیں چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا نے لانگ مارچ میں بھی کروڑوں کی دیہاڑی لگائی، اپوزیشن کو معلوم ہے کہ عمران خان کی حکومت اپنا وقت پورا کرے گا۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جتنی بلاول کی عمر ہے شہباز شریف کا اتنا تجربہ ہے، بلاول نے جب شہباز شریف پر اپوزیش کو لیڈ کرنے کی ذمہ داری ڈالی تو شہباز شریف نے انکار کیا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا پلان پریس کانفرنس کے آخر میں فیل ہوگیا، مولانا فضل الرحمان کو صرف عمران خان کا بغض ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس عمران خان کی حکیمانہ پالیسی کے باعث ناکام ہورہا ہے، شہبازشریف لندن سے بھاگے بھاگے کورونا پر سیاست کرنے آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی سیاست کورونا کے وائرس کے معاملے میں ناکام ہوئی، شہبازشریف ماسک لگا کر بیٹھے رہے کسی بھی جگہ کا دورہ نہیں کیا۔