• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول اور شہباز کی اہم ملاقات آج ہو گی: مریم اورنگزیب


مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی۔

ایک بیان میں مسلم لیگ نون کی ترجمان نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور بلاول بھٹو زرداری کی یہ اہم ملاقات آج لاہور میں ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کی اس ملاقات کے دوران مہنگائی، بے روزگاری اور عوامی مسائل پر اپوزیشن کے فیصلہ کن اقدام پر مشاورت ہو گی۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے بعد اے پی سی کے انعقاد پر بھی دونوں رہنماؤں میں مشاورت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

حکومت شہباز کی بجائے عوام کے صبر کی فکر کرے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں میں اب تک کی مشاورت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

تازہ ترین