• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسران یونیورسٹیوں کی فائلز بلاوجہ دباتے ہیں، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ افسران یونیورسٹیوں کی فائلز کو بلاوجہ دباتے ہیں۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال کی منت سماجت کے باوجود بیورو کریسی باز نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ اب یونیورسٹی فائل کو 10 دن سے زیادہ رکھنے پر بیورو کریسی کو جواب دینا ہوگا۔ وزیراعلیٰ، گورنر اور چیف سیکریٹری آفس میں 10 دن کی پابندی ہوگی۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے معاملات میں رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ اُن کا مزید کہنا ہے کہ عیدالضحیٰ پر عید الفطر جیسے حالات ملک کے لیے تباہ کن ہوں گے۔ 

تازہ ترین