پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرا شوکت یوسفزئی کا چیلنج پورا کرنے پشاور پہنچ گئے۔
خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی نے 21 جولائی کو سرکاری ٹی وی پر عاجز دھامرا کو براہ راست چیلنج کیا تھا، اور بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کا دعوی کیا تھا۔
شوکت یوسف زئی نے عاجز دھامراہ کو پشاور کا دورہ کرکے بی آر ٹی دیکھنے کا چیلنج بھی کیا تھا۔
پی پی رہنما عاجز دھامرا کراچی سے پشاور پہنچ گئے، لیکن شوکت یوسف زئی غائب ہوگئے۔
عاجز دھامرا شوکت یوسف زئی کے لئے بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل پر ہار پھول لے کر بھی گئے تھے، جبکہ عاجز دھامرا مکمل بی آر ٹی دیکھنے کا چیلنج دینے والے شوکت یوسف زئی کو بلاتے رہے مگر وہ نہ پہنچے۔
پی پی رہنما عاجز دھامرا صبح سے شام تک پشاور کی سڑکوں پر گھوم کر مکمل بی آر ٹی منصوبے کو تلاش کرتے رہے۔