• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی وجہ سے بی آر ٹی منصوبہ شروع نہ ہوسکا، شوکت یوسفزئی


خیبر پختوخوا کے وزیر محنت شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کی وجہ سے بی آر ٹی منصوبہ شروع نہیں ہوسکا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وباء کے باعث بی آر ٹی منصوبہ چار مہینے تاخیر کا شکار ہوا ہے، جبکہ آزمائشی سروس کے تحت روزانہ 100 بسیں چل رہی ہیں۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ منصوبے کا افتتاح کسی بھی وقت کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے جھوٹے الزامات پر عاجز دھامرا کو کورٹ لےکر جاؤں گا۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ نیب ان کے خلاف کارروائی کررہا ہے یہ خوف میں مبتلا ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی میں تھوڑی بارش ہو تو ڈوب جاتا ہے، جبکہ پی پی پی کراچی کے پانی کا مسئلہ حل نہیں کرسکی ہے۔

تازہ ترین