بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)علامہ پروفیسر ولی محمد کو خراج عقیدت اور ایصال ثواب کے سلسلہ میں ادارہ مصباح القرآن میں ایک نشست کا انعقاد ہوا ،تقریب میں مرحوم کے صاحبزادے نبیل رضا اور عاصم رضا سمیت علمی شخصیات نے شرکت کی،تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ مظہر نے کی مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد حفیظ قیصر،عبدالرزاق شائق،مفتی مختیار احمد،مفتی جاوید مصطفیٰ،حافظ محمد اکرم الازہری تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پروفیسر ولی محمد مرحوم نے پوری زندگی تعلیمات قرآن و حدیث کی ترویج و اشاعت میں صرف کی آپ بہترین مقرر،مذہبی سکالر،اور شفیق انسان تھے،آخر میں مرحوم کے ایصال ثواب دعا کی گئی۔