• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبی گرم ترین علاقہ، درجہ حرارت 46 ریکارڈ


پاکستان میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ گیا۔

ایک طرف پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور سندھ کے کچھ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے، تو دوسری طرف ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سبی کے بعد سب سے زیادہ درجہ حرارت پشاور میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ میں میں پارا 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔

کراچی میں پارا 35، گلگت بلتستان میں 38، جموں میں32، سری نگر میں 37 اور لیہہ میں زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری تک پہنچا۔

تازہ ترین